حیدرآباد۔18اکتوبر(اعتماد نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو
نائیڈو نے آج وشاکھا پٹنم کی طوفانی صورت حال کے بعد بازیابی کے لئے
تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے آج وشاکھا پٹنم میں اخباری نمائندوں سے بات
چیت کرتے ہوئے ہد ہد طوفانی صورت حال کے بعد حکومت کی جانب سے کئے جانے
والے اقدامات کا ذکر
کیا۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھا پٹنم میں برقی کی سہولت
کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھا پٹنم
میں کئی جگہ درخت سڑکوں پر گرنے کی وجہ سے آمد و رفت کی سہولت مسدود ہو چکی
ہے۔ جبکہ اس سے ما قبل اے پی این جی اوز تنطیم کی جانب سے 125کروڑ روپئے
کے چیک کو چندرا بابو نائیڈو کے حوالہ کیا گیا۔